0
Wednesday 26 Nov 2014 20:48

ایف سی بلوچستان میں شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے، میجر جنرل اعجاز شاہد

ایف سی بلوچستان میں شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے، میجر جنرل اعجاز شاہد
اسلام ٹائمز۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے ایف سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بدھ کی صبح فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ژوب کے علاقے کلی درگئی میں پانچ مکانوں پر مشتمل کمپاؤنڈ میں موجود پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ اور ایمونیشن میں 16 عدد ایس ایم جیز، 42 عدد پستول، 05 عدد رائفلز (بارہ بور)، 03 عدد چائنہ رائفلز بمعہ ایمونیشن اور 01 عدد گاڑی شامل ہے۔ ایف سی کی قیام امن کیلئے کوششیں قابل قدر ہیں اور ہمارے جوان بلا تفریق کارروائیاں کررہے ہیں۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کررہے ہیں۔ کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ہے۔
خبر کا کوڈ : 421532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش