0
Thursday 4 Nov 2010 15:10

معاشی حالات نے عوام کو مایوس کیا،شکست تسلیم کرتے ہیں،اوباما

معاشی حالات نے عوام کو مایوس کیا،شکست تسلیم کرتے ہیں،اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر اوباما نے کہا ہے کہ وسط مدتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہیں،معاشی حالات کے باعث عوام مایوسی کا شکار ہوئے۔صدر اوباما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات یاد دلاتے ہیں کہ طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں ڈیموکریٹ یا ری پبلکن نہیں امریکی ہونے پر فخر کرنا چاہیئے،معاشی حالات اور تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے،عوام معاشی حالات کے باعث مایوسی کا شکار ہیں،صدر اوباما نے کہا کہ اگلے دو سال سیاسی مباحثوں کے بجائے مل کر حالات بہتر کریں گے،ری پبلکنز کی پالیسیوں کا خیرمقدم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 42925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش