0
Sunday 12 Apr 2015 19:20

گلگت پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری، گورنر نے حلف لیا

گلگت پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری، گورنر نے حلف لیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہے، صحافی اپنی قلمی خدمات کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں جو کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ موجودہ حکومت علاقے میں صحافت کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ گلگت پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں میڈیا کے فروغ کے لیے گلگت، ہنزہ نگر، اور غذر کے پریس کلبوں کی تعمیر کے لئے 20 ملین روپے مختص کر دیے ہیں اور آئندہ ایک ماہ میں اس کا تعمیراتی کام بھی شروع کر دیا جائے گا۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حکومت صافیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی تاکہ وہ آزادانہ طور پر الیکشن کی کوریج کر سکیں۔ برجیس طاہر نے گلگت پریس کلب کی نئی کابینہ سے حلف لیا اور انہیں مبارک باد بھی دی۔ انہیوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کر سکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے گلگت پریس کلب کے لئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ حلف برداری کی تقریب سے نگران صوبائی وزیراطلاعات عنایت اللہ شمالی، گلگت پریس کلب کے صدر طارق حسین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 453847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش