0
Monday 29 Nov 2010 00:17

ناموس رسالت کے قانون کو چھیڑا گیا تو شدید احتجاج کرینگے،مفتی منیب

ناموس رسالت کے قانون کو چھیڑا گیا تو شدید احتجاج کرینگے،مفتی منیب
کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی دباؤ میں آ کر تحفظ ناموس رسالت قانون کو چھیڑا گیا تو تمام مکتبہ فکر اور دینی جماعتیں عوام کی طاقت سے بھر پور احتجاج کر یں گی۔یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے قانون سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے اقلیتی رہنما شہباز بھٹی دستبردار ہو جائیں۔
انہو ں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جیل جا کر آسیہ کو بے گناہ قرار دینا عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔لگتا ہے کہ امداد کی فراہمی قانون تحفظ ناموس سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر عقیدے پر بوجھ بن جائے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل کی ریلی کو پر امن طریقے سے اپنی منزل پر جانے دیا جا ئے اور مطالبات پورے کر نے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ریلی کے تمام گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جا ئے۔انہوں نے کہ عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت قانون کو امتیازی کہہ کر اس کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا۔
آج نیوز کے مطابق سربراہ تنظیم المدارس مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی دباوٴ میں آ کر قانون تحفظ ناموس رسالت کو نہ چھیڑے۔تحفظ ناموس رسالت کو امتیازی قانون کہنا پروپیگنڈہ ہے۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ قانون تحفظ رسالت اقلیتوں کو ماورائے عدالت قتل سے محفوظ رکھتا ہے۔قانون ناموس رسالت کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی صدارت وزیر قانون کریں۔وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی معقول آدمی ہیں۔کمیٹی کی سربراہی سے خود دستبردار ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے خوف کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔حکمرانوں کا رویہ انتہا پسندی کو جنم دیتا ہے۔مفتی منیب نے اس قانون کے مخالف انسانی اور خواتین کے حقوق کا علمبردار ہونے کا ماسک اتار کر سامنے آئیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سنی اتحاد کونسل کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے اور شہباز شریف سنی اتحاد سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر داخلہ سے داتا دربار پر سیکیورٹی انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ : 45406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش