0
Thursday 10 Sep 2015 23:06

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر حکومت پاکستان کا موقف مبنی بر حقیقت ہے، منظور پروانہ

گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر حکومت پاکستان کا موقف مبنی بر حقیقت ہے، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی حیثیت کے بارے میں حکومت پاکستان کا موقف حقائق پر مبنی ہے، جسے تسلیم کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو کوئی تردد نہیں ہونا چاہیے۔ وزارت خارجہ نے گلگت بلتستان کے قوم پرستوں کی موقف کی تائید کی ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں اور نہ ہی اسے حصہ بنایا جا سکتا ہے، اس طرح کے بیانات پر قوم پرستوں کے خلاف غداری کے مقدمات بنائے گئے ہیں اب حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے قوم پرستوں پر قائم جھوٹے اور جعلی غداری کے مقدمات کو ختم کر کے گلگت بلتستان کے عوام سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پر حکومت پاکستان کا موقف واضح اور روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ یہ خطہ مسئلہ کشمیر کا حصہ ہے اور معاہدہ کراچی کے ذریعے پاکستان کے انتظامی کنٹرول میں ہیں جسے پاکستان چاہتے ہوئے بھی اپنا حصہ نہیں بنا سکتی تاہم چند نام نہاد سیاستدانوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام غلط فہمی کا شکار ہیں اور حکومت پاکستان کی خطے کو دی جانے والی غیر آئینی پیکیجز نے بھی عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنی سیاسی و جغرافیائی حیثیت کے بارے میں موجود غلط فہمی اور الحاق کی من گھڑت کہانی نکالنے کے لئے حکومت کو چاہیے کہ گلگت بلتستان میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر طرز کی آزاد گلگت بلتستان حکومت بنائی جائے۔ منظور پروانہ نے کہا کہ اس وقت خوش قسمتی سے سیاسی اور فوجی قیادت ایک صفحے پر نظر آ رہی ہے، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے پر عزم ہے اور انتظامی سربراہ میاں نواز شریف بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ایسے موافق حالات میں گلگت بلتستان کے محروم عوام کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خود اختیاراتی حکومت " آزاد حکومت گلگت بلتستان " بنانے کی اجازت دی گئی اور یہاں آزاد کشمیر طرز کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تو یہاں کے عوام جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے احسان مند ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 485209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش