0
Monday 7 Mar 2011 11:00
بچوں کی ہلاکت

امریکی معذرت ماننے سے کرزئی کا انکار،ہزاروں افراد کے مظاہرے

امریکی معذرت ماننے سے کرزئی کا انکار،ہزاروں افراد کے مظاہرے


 آج نیوز کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو فورسز کے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔ صدر حامد کرزئی نے اتحادی فوجی قیادت پر واضح کیا ہے شہریوں کی ہلاکت پر محض معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا۔ کابل میں امریکی کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات میں افغان صدر حامد کرزئی نے شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظاہرکی۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا نیٹو کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔ محض معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا۔ 
افغان دارالحکومت میں افغان شہریوں نے نیٹو حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین امریکا مردہ باد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ نیٹو کے فضائی حملے میں گزشتہ ہفتے نو بچے شہید ہوئے تھے، جس پر افغان عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب صوبہ پکتیکا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے سے مزید بارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

خبر کا کوڈ : 57988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش