0
Tuesday 28 Mar 2017 00:28

شکار پور، نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی

شکار پور، نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنیوالے عثمان پٹھان کو سزائے موت سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے عثمان پٹھان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عید گاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت، عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران اپنے آپ خودکش دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی مگر وہاں موجود اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 622170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش