0
Sunday 22 May 2011 15:18

آصف زرداری وزیراعظم بننا چاہتے تھے،مشرف نہ مانے، وزارت عظمٰی کے تمام امیدوار امریکی حمایت چاہتے ہیں، وکی لیکس کا انکشاف

آصف زرداری وزیراعظم بننا چاہتے تھے،مشرف نہ مانے، وزارت عظمٰی کے تمام امیدوار امریکی حمایت چاہتے ہیں، وکی لیکس کا انکشاف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، دو ہزار آٹھ کے انتخابات سے قبل ہی پیپلزپارٹی کو اقتدار میں لانے کے معاملات طے ہو چکے تھے، آصف علی زرداری وزیراعظم بننا چاہتے تھے لیکن پرویز مشرف نے ان کی خواہش رد کر دی، جس کے بعد زرداری نے پنجاب سے وزیراعظم لانے کا فیصلہ کیا۔ امریکی سفیر کی واشنگٹن بھیجی گئی خفیہ کیبلز کے مطابق چھ فروری 2008 کو قومی سلامتی کے مشیر اور پرویز مشرف کے دست راست طارق عزیز نے این ڈبلیو پیٹرسن سے ملاقات کی۔ طارق عزیز نے پیٹرسن کو بتایا کہ رحمان ملک نے آصف علی زرداری کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پرویز مشرف نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا، ان کی خواہش تھی کہ زرداری صرف پارٹی کے سربراہ رہیں۔ 
گیارہ سے پندرہ فروری کے دوران طارق عزیز نے آصف علی زرداری سے دو مرتبہ ملاقات کی۔ طارق عزیز اور اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے مطالبہ کیا کہ مخدوم امین فہیم کو وزیراعظم بنایا جائے۔ طارق عزیز اور ندیم تاج آخر کار صدر زرداری کو وزیراعظم نہ بننے کیلئے آمادہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکی سفیر سے ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ امین فہیم نے پوری زندگی میں ایک دن بھی کام نہیں کیا۔ آصف زرداری نے ن لیگ کے جاوید ہاشمی اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے نام بھی وزارت عظمیٰ کیلئے تجویز کئے۔ امریکی سفیر نے واشگنٹن مراسلہ بھیجا کہ وزارت عظمٰی کے تمام امیدوار امریکی حمایت چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 73629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش