0
Friday 27 May 2011 00:15

مائیک مولن پاکستان پہنچ گئے، ہلیری کل آئیں گی، دیگر معاملات کے علاوہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہو گی

مائیک مولن پاکستان پہنچ گئے، ہلیری کل آئیں گی، دیگر معاملات کے علاوہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہو گی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل مائیک مولن پاکستان پہنچ گئے جبکہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کل پاکستان پہنچیں گی۔ ایڈمرل مائیک مولن اسلام آباد میں پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی کل پاکستان آ رہی ہیں۔
 اس سے پہلے فرانس میں جی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔ واشنگٹن پاکستان میں چھپے شر پسندوں کے ٹھکانوں تک پہنچنا چاہتا ہے۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان سے اچھے تعلقات واشنگٹن کے مفاد میں ہیں، تاہم انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ امریکا کے مطالبات پورے نہیں کئے۔ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ امریکی حکام مزید مطالبات ہی کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلٹن اور مائیک ملن کی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں بڑے اہم اور مشکل مسائل پر گفتگو ہو گی لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں میں مثبت پیش رفت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 74831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش