0
Wednesday 15 Jun 2011 00:01

آزاد کشمیر حکومت کو جیب کی گھڑی سمجھنے والوں کا دور گزر چکا، نواز شریف

آزاد کشمیر حکومت کو جیب کی گھڑی سمجھنے والوں کا دور گزر چکا، نواز شریف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں آزاد کشمیر کی حکومتوں پر مخصوص افراد کی اجارہ داری رہی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت کو اپنی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی سمجھنے والوں کا دور اب گزر چکا ہے۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی موٴثر نگرانی اور مربوط انتخابی مہم کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوئی تو آزاد کشمیر میں خالصتاً جمہوری اور حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب آزاد کشمیر کے منتخب نمائندے تنہا نہیں ہوں گے کیونکہ پاکستان کی اسمبلیوں اور سینیٹ میں ان کے ساتھی موجود ہیں، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جو منصوبے پاکستان میں بنائے جائیں گے وہی منصوبے کشمیر میں بھی شروع کئے جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 78850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش