0
Thursday 28 Jul 2011 14:27

پنجاب میں تربیت یافتہ 3040 انتہا پسندوں کی معاشی بحالی کا پائلٹ پروگرام شروع

پنجاب میں تربیت یافتہ 3040 انتہا پسندوں کی معاشی بحالی کا پائلٹ پروگرام شروع
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول کے دائرہ میں آنیوالے انتہاپسندوں کے افغانستان سے ٹرینڈ 3040 کارکنوں اور افغان جیلوں سے رہائی پانے والے 200 افراد کی معاشی بحالی کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہو گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ٹیوٹا کے تعاون سے پہلے مرحلے میں 34 ”افغان ٹرینڈ بوائز“ کو 6 ماہ کی ٹیکنیکل ٹریننگ یکم اگست سے دی جائیگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں ایسے افراد کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنا کر انتہاپسندی پر قابو پانے کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ان افراد کو قرضہ کیساتھ کاروبار کیلئے سرکاری مدد دینے اور مفت ٹیکسیاں فراہم کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ ان افراد کو ٹیکنیکل تعلیم کے بعد اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کیلئے سیلف ایمپلائمنٹ سکیم کے تحت قرضے جاری کئے جائیں، جس کے بعد پہلے 34 افراد کو ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 100 افراد کو فنی تربیت دی جائیگی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق ”افغان ٹرینڈ بوائز“ اور افغان جیلوں سے رہا ہونیوالے افراد کی سب سے زیادہ تعداد جنوبی پنجاب میں ہے۔ جن کے باعث ”پنجابی طالبان“ کی اصطلاح سامنے آئی۔ اس وقت ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان ریجن میں ان کی تعداد 1250، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، سیالکوٹ ریجن میں 945 جبکہ لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا ریجن میں 845 ہے۔
خبر کا کوڈ : 87847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش