2
Monday 28 Sep 2020 20:56

ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے "نشانے پر مار کرنیوالا اسلحہ" بالکل تیار ہے، اکرم الکعبی

ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے "نشانے پر مار کرنیوالا اسلحہ" بالکل تیار ہے، اکرم الکعبی
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حرکت النجباء کے کمانڈر شیخ اکرم الکعبی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں دارالحکومت بغداد کے اندر واقع امریکی سفارتخانے کی عسکری سرگرمیوں پر دوٹوک قومی موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حرکۃ النجباء کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم بغداد کے درمیان واقع، قومی خودمختاری کی دھجیاں بکھیرنے والے فساد و دہشتگردی کے فوجی اڈے جس کو "امریکی سفارتخانہ" کہا جاتا ہے، کے خلاف قومی (عسکری و سیاسی) قیادت کے دوٹوک موقف کے منتظر ہیں۔ شیخ اکرم الکعبی نے مزید لکھا کہ اگر اس حوالے سے تمام فریق خاموش ہیں تو مزاحمتی محاذ کے پاس اس سلسلے میں دوٹوک موقف موجود ہے اور وہ یہ کہ "نشانے کے عین اوپر مار کرنے والا اسلحہ" بالکل تیار کر لیا گیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 888948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش