0
Saturday 7 Nov 2009 10:01

حماس کا سیاسی مذاکرات معطل،مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

حماس کا سیاسی مذاکرات معطل،مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
دمشق:حماس نے فلسطین کی آزادی کیلئے مسلح جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ یرموک میں اسلامی جہاد موومنٹ کی تیسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا واحد راستہ مسلح جدوجہد ہے۔انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے مزاحمت جاری رکھیں ۔ان کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کی جانب سےاستعفیٰ دینے یا الیکشن میں دوبارہ حصہ نہ لینے کے اعلان سے فلسطینیوں کی جدوجہد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ اب تک ہونے والی بات چیت میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ نام نہاد مذاکراتی عمل بے سود ہے،اب وقت ضائع کئےبغیر تحریک مزاحمت کی از سرنو حمایت کی ضرورت ہے۔
 حماس نے فلسطینی عوام سے حقوق کے حصول کے لیے مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کر دی۔اسرائیل نے کہا ہے کہ محمود عباس کا فیصلہ حیران کن نہیں۔شام کے یرموک کیمپ میں اسلامی جہاد تحریک کی تیسویں سالگرہ تقریب سے خطاب میں حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے انتخابات میں حصہ نہ لینے یا استعفے سے امریکیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وہ مشرق وسطی کے بارے میں نئے حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت نے سیاسی مفاہمت کے منصوبے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خالد مشعل نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی،فلسطینیوں کے حقوق اور مہاجرین کی واپسی کی بات کرنے والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ راستہ مذاکرات سے نہیں بلکہ مزاحمت اور قومی اتحاد سے حاصل ہو گا۔ ادھر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے باوجود وہ مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ ایوی گور لائبرمین کا کہنا ہے کہ وہ صدر محمود عباس کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر حیران نہیں۔ لائبرمین نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب محمود عباس نے ایسا اعلان کیا ہو۔ وہ اس سے پہلے یاسر عرفات کی حکومت میں وزیراعظم تھے اور پھر مستعفی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ : 14549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش