0
Sunday 13 May 2012 03:19

ایم کیو ایم کے زیراہتمام سانحہ 12 مئی میں جاں بحق ہونے والوں کی پانچویں برسی منائی گئی

ایم کیو ایم کے زیراہتمام سانحہ 12 مئی میں جاں بحق ہونے والوں کی پانچویں برسی منائی گئی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ 12 مئی2007ء کے شہداء کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے ملک بھر میں قائم ایم کیو ایم کے صوبائی، ضلعی، تحصیل اور زونل دفاتر میں قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 12 مئی میں جاں بحق ہونے والوں سمیت تمام ایم کیو ایم کے مرحوم کارکنان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس سلسلے کا مرکزی اجتماع الطاف حسین کی رہائش گاہ سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی، سینیٹر نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی سید شعیب احمد بخاری، کنور خالد یونس، شاہد لطیف، جاوید کاظمی، کیف الورایٰ، گلفراز خان خٹک، واسع جلیل، ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء، مشیران، ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان، سیکٹرز و یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور جاں بحق کارکنان کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 12 مئی کو جاں بحق ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی نے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی اور سانحہ 12 مئی میں ایم کیو ایم کے 14 کارکنان سمیت تمام مرحومین کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے صبر جمیل اور ملک کی بقاء و سلامتی سمیت الطاف حسین کی صحت تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں کیں۔

کراچی کی طرح سندھ کے شہروں حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، گھوٹکی، عمر کوٹ، جامشورو، ٹھٹھہ، نوشیروفیروز، بدین، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، دادو، قمبر شہدادکوٹ، کشمور، جیکب آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر راولا کورٹ، میرپور، مظفرآباد، باغ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، گلگت بلتستان میں بھی برسی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں مقامی ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 12 مئی کو جاں بحق ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 161315
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش