0
Thursday 21 Jun 2012 03:04

کوئٹہ میں مسلح تصادم، 3 افراد قتل، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق

کوئٹہ میں مسلح تصادم، 3 افراد قتل، ٹریفک حادثہ میں 2 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چشمہ اچوزئی میں دو مسلح گروہوں میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں راہگیر بچہ سمیت تین افراد نصر اللہ اور محمد یعقوب مارے گئے۔ جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں حاجی مقصود، محمد شعیب، معصوم خان، عصمت اللہ، عبدالصمد ، محمد اسحاق ، عرفان اللہ اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ تاہم دونوں جانب سے اسلحہ کے استعمال کے باوجود موقع پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

دریں اثناء دکی سے موصولہ اطلاع کے مطابق دکی سے رکھنی جانے والی تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں اس میں سوار نور محمد اور خیر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ سلطان، جمال الدین، شمبے، یار خان، احمد خان، قیصر خان، شیر جان، بشیر احمد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور نعشوں کو مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 172785
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش