0
Thursday 16 Aug 2012 16:23

سانحہ بابوسر کے 11 شہداء کے نام اسلام ٹائمز کو موصول ہوگئے

سانحہ بابوسر کے 11 شہداء کے نام اسلام ٹائمز کو موصول ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ آج صبح سانحہ چلاس کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے دہشتگردوں نے چلاس میں بابوسر کے مقام پر راولپنڈی سے استور اور گلگت جانے والی تین مسافر بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرکے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد مسافروں کو لائن میں کھڑا کرکے شہید کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق شہداء کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک 11 شہداء کے نام اسلام ٹائمز کو موصول ہوگئے ہیں۔ ان شہداء میں کراچی کے مشہور قاری اور خاص طور پر دعائے کمیل کی تلاوت کی مناسبت سے مشہور قاری حنیف بھی شامل ہیں۔ جبکہ دیگر شہداء میں غلام نبی، مشرف، یعقوب، ڈاکٹر نثار، دولت علی، اشتیاق، ساجد، محمد مظہر، جلال الدین اور غلام مصطفٰی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش