0
Wednesday 24 Oct 2012 22:18

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ جسٹس صغیراحمد قادری اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حینف عباسی، فارماسوٹیکل کمپنی کے گرفتار ڈائریکٹر انصرفاروق، سابق ڈی جی ہیلتھ اسد حفیظ اور طائر لاہوتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اے این ایف کے پراسیکیوٹر مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ جس پر عدالت نے ایم این اے حنیف عباسی کی ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ ماتحت عدالت کے حکم کے مطابق فارماسوٹیکل کمپنی کے گرفتار ڈائریکٹر انصرفاروق کو اسپتال میں داخل کرایا جائے۔ عدالت عالیہ نے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق ڈی جی ہیلتھ اسدحفیظ، ندیم ظفر اور طائر لاہوتی کی درخواستیں بنچ نمبر دو سے بنچ نمبر ایک میں منتقل کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 206396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش