0
Sunday 16 Dec 2012 00:05

قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور طلباء کو بےدخل کرنیکے احکامات واپس لے، یافث نوید ہاشمی

قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور طلباء کو بےدخل کرنیکے احکامات واپس لے، یافث نوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوانوں کو یہ سعادت حاصل ہے کہ یہ نوجوان ہر سال عاشور کے بعد پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم حسین (ع) منعقد کرتی ہے جو کہ اُن کا حق ہے، گزشتہ چند سالوں سے کچھ شرپسندوں کو یوم حسین (ع) سے تکلیف ہو رہی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ امام حسین (ع) سے تکلیف اُسی کو ہوگی جو یزیدی فکر اور سوچ کا حامل ہوگا، گزشتہ دنوں قراقرام یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین (ع) کی تقریب منعقد کرنے کی پاداش میں امامیہ نوجوانوں کو یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا جو کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی علم، اسلام اور انسان دشمن پالیسی کی علامت ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے چند شرپسندوں کے خوف سے بے گناہ طلباء کو یونیورسٹی سے نکالا ہے جو کہ یزیدیت کی ترجمانی ہے۔ قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور طلباء کو بے دخل کرنے کے احکامات واپس لے ورنہ پوری قوم کراچی کی طرح ہر شہر میں دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
یافث نوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں یوم حسین (ع) جاری ہیں، ہمارے علم میں آیا ہے کہ کچھ شرپسند افراد اداروں کے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اُن شرپسندوں کے خلاف ایکشن لے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے انسان کی فکر کو پروان چڑھاتے ہیں اور اگر ان تعلیمی اداروں میں مفکر اعظم حضرت امام حسین (ع) کی یاد نہ منائی جائے تو یہ انصاف نہ ہوگا، اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں آئی ایس او کے نوجوانوں پر فخر ہے کہ وہ ہر ظالم اور شیطان سے مقابل ہوکر تعلیمی اداروں میں حضرت امام حسین (ع) کی یاد مناتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 221634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش