0
Tuesday 1 Jan 2013 03:00

سرگودھا، چہلم امام حسین (ع) پر امامیہ اور القائم اسکاوٹس کا سیکورٹی پلان تیار

سرگودھا، چہلم امام حسین (ع) پر امامیہ اور القائم اسکاوٹس کا سیکورٹی پلان تیار
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں چہلم شہدائے کربلا و امام حسین (ع) 3جنوری کو عقیدیت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے ماتمی جلوس برآمد ہو کر دارالعلوم محمدیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔  کچہری بازار سرگودھا میں جلوس کے دوران مجلس عزاء منعقد کی جائے گی، جس سے ذاکرین اور علمائے کرام خطاب کریں۔ اور اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا 19 بلاک دارالعلوم محمدیہ میں اختتام پزید ہو گا۔ ضلعی حکومت نے چہلم امام حسین (ع) کے حوالے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے جبکہ امامیہ اور القائم سمیت دیگر اسکاؤٹس رضا کار بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ صدر آئی ایس او سرگودھا ڈویژن شاہد رضا نے اسکاؤٹس کا اجلاس طلب کیا اور ان کی ذمہ داریاں متعن کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد رضا نے سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اگر حکومت نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی نہ کی تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ انہوں نے اسکاؤٹس کو ہدایات کیں کہ مجلس اور جلوس کے تمام راستوں کی سخت نگرانی کریں اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 226948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش