1
0
Thursday 7 Mar 2013 19:50
مسائل اور وسائل کو مدنظر رکھا

مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کردینگے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جو پورا نہ کرسکیں، نون لیگ کا منشور

مزدور کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار کردینگے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جو پورا نہ کرسکیں، نون لیگ کا منشور
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آئے تو مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے اور کوئلے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے پارٹی منشور کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر 2 سال میں توانائی بحران ختم کر دیں گے، اس کے لئے کوئلے سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ن لیگ کے انتخابی منشور میں کہا گیا ہے کہ اقتدار میں آئے تو مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے کردی جائیگی، ٹیکس ریفارمز کی جائیں گی اور تعلیم کی شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ سربراہ ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ انتخابی منشور وعدوں پر نہیں حقائق پر مبنی ہے، منشور تیار کرتے وقت مسائل اور وسائل کو مدنظر رکھا، کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جو پورا نہ کرسکیں، اقتدار میں آکر 6 ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھنے کے بجائے کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک اندھیروں میں چلاگیا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا۔ منشور میں توانائی بحران کا خاتمہ، کرپشن اور لوٹ مار کا سدباب، تعلیمی اصلاحات، انصاف کی فراہمی اور روزگار کے مواقع مسلم لیگ نون کی ترجیح ہیں۔ منشور میں مضبوط معیشت، مضبوط پاکستان، ہم بدلیں گے پاکستان کا سلوگن دیا گیا ہے۔ نکات میں زرعی ترقی، جدید انفرا اسٹرکچر، منصفانہ احتساب، امن و امان اور گڈ گورننس شامل ہیں۔ بجٹ خسارہ اور افراط زر کی شرح میں کمی، مقامی حکومتوں کے انتخابات۔ ہزارہ، بہاولپور اور جنوبی پنجاب سمیت تین نئے صوبے بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ منشور میں قومی دفاع کیلئے فوج کی ضروریات پوری کرنے، گیس کی پیداوار میں اضافے تک سی این جی اسٹیشنز پر پابندی اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ نہ کرنا بھی شامل ہے۔ ن لیگ کے منشور میں ترجیحات میں سندھ میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے بجلی گھر، پاکستان بزنس اینڈ اکنامک کونسل کا قیام بھی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران منشور پڑھ کر سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرینگے۔ توانائی بحران کے حل کے لئے اپنے دوست ممالک چین اور ترکی سے مدد لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز سمیت دیگر افراد نے مسلم لیگ ن کا منشور انتہائی محنت سے تیار کیا ہے۔ کوشش کریں گے کہ ایسا کوئی وعدہ نہ کریں، جو پورا نہ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 245041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

in ka kam sirf jhoote vade daina hai take voot jama ker sakain aor hamri awam bhi in ka ahmqana toor per bharosa kerti hai
ہماری پیشکش