0
Monday 15 Jul 2013 09:34

جموں کشمیر غیر یقینیت کا شکار ہمیشہ سے ہی رہا ہے، تاج محی الدین

جموں کشمیر غیر یقینیت کا شکار ہمیشہ سے ہی رہا ہے، تاج محی الدین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 1947ء سے ہی غیر یقینی صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ کفیت آج بھی موجود ہے، کانگریس کو دفعہ 370 کا ضامن قرار دیتے ہوئے سینئر لیڈر اور وزیر تاج محی الدین نے صاف کیا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر کو کھبی بھی ”سرسری“ نہیں لیا اور مرکز کو ریاست کی خصوصی پوزیشن کا احساس ہے، کانگریس کے سینئر لیڈر اور طبی تعلیم کے وزیر تاج محی الدین نے کہا کہ جموں کشمیر میں 1947ء کے ساتھ ہی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی جو آج تک تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، انہوں نے کہا بخشی غلام محمد کا دور ہو یا شیخ محمد عبداللہ کا دور اقتدار جموں کشمیر غیر یقینیت کا شکار ہمیشہ سے ہی رہا ہے جبکہ مخلوط سرکار میں بھی یہ رجحان جاری رہا اور یہ ریاست میں کوئی نئی چیز نہیں ہے، جموں کشمیر کو حاصل خصوصی پوزیشن اور دفعہ 370 کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت دفعہ 370 کی ضامن ہے۔

نئی دہلی میں کانگریس کی طرف سے امور کشمیر کی انچارج امبیکا سونی، بھارتی وزیر صحت غلام نبی آزاد اور وزیر برائے کھیل کود جتندرا سندھیا کے علاوہ بھارتی داخلہ سیکرٹری انیل گوسوامی کے ساتھ ملاقات کے بعد وادی واپس وارد ہونے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے تاج محی الدین نے کہا کہ 1975ء میں ایکارڈ کے دوران ہی آٹانومی کا مسئلہ بھی حل ہوا جبکہ مذکورہ ایکارڈ پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے عظیم لیڈران ( مرحوم شیخ محمد عبداللہ اور آنجہانی اندرا گاندھی) نے دستخط کئے۔
خبر کا کوڈ : 283079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش