0
Saturday 20 Jul 2013 22:48

حکمران امریکہ کو نہیں، اللہ کو مشکل کشا مانیں،صاحبزادہ حامد رضا

حکمران امریکہ کو نہیں، اللہ کو مشکل کشا مانیں،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سامراجی قرضوں پر چلنے والی ریاست خودمختار نہیں ہو سکتی، امریکہ پاکستان کو بھارت کی ذیلی ریاست بنانا چاہتا ہے، حکمران امریکہ کو نہیں، اللہ کو مشکل کشا مانیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی مسلمانوں کی غیرت کے لیے عظیم چیلنج ہے، حکمرانوں کے سستے بازاروں کے مہنگے دورے ملک و قوم پر بوجھ ہیں، چین کو مسلمانوں کے مذہبی کلچر کا احترام کرنا چاہیے، پاکستانی حکومت چین کو مسلمانوں پر روزہ نہ رکھنے کی پابندیاں لگانے سے روکنے پر قائل کرے، لیلۃ القدر کی مقدس رات کو قائم ہونے والے پاکستان کو توڑنے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے،بقائے پاکستان کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششیں تیز کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی بزمِ مشتاقانِ رسول کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت علامہ سیّد خرم ریاض رضوی کر رہے تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ بمبئی حملوں کے حوالے سے بھارتی افسر کے انکشافات پر پاکستانی حکومت کیوں خاموش ہے،نندی پور کے منصوبے میں پندرہ بیس ارب روپے کا گھپلا ہو رہا ہے، پاکستان میں جمہوریت نہیں شعبدہ بازی اور دکھاوا ہے، سامراجی اجارہ داروں نے دنیا کو گرفت میں لے رکھا ہے، پاکستانی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 5کروڑ پاکستانی بچے تعلیم سے محروم ہیں، وڈیرہ شاہی اور جاگیرداری کے خاتمے کے بغیر جمہوریت بے معنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 285153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش