0
Saturday 27 Jul 2013 22:51

صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہیں، مولانا سبط شبیر

صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہیں، مولانا سبط شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ سبط محمد شبیر قمی نے پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ فرقے سے وابستہ لوگوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے میں مصروف ہین، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان نفاق ڈال کر صہیونی طاقتیں کچھ حد تک اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ مسلمان ہی مسلمان کے خلاف اس وقت ظاہری طور پر کھڑا ہو کر کشت و خون کررہا ہے، مولانا سبط شبیر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ صہیونی اور اسلام دشمن طاقتوں کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے مسلمان اتحاد و اتفاق کے علاوہ صبر و استقامت کا مظاہرہ کریں اور دشمنان دین کو دندان شکن جواب دیں، مولانا سبط محمد شبیر قمی نے واضح کیا کہ اسلام ایک مومن کو دوسرے مومن کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اجازت ہرگز نہیں دیتا اور نہ ہی محاذ کھڑا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 287420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش