0
Sunday 28 Jul 2013 15:20

متحدہ قومی موومنٹ نے حسب روایت حکمران جماعت کا ساتھ دیا، شرجیل میمن

متحدہ قومی موومنٹ نے حسب روایت حکمران جماعت کا ساتھ دیا، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ امید ہے نواز شریف اب کراچی آمد پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف بیان نہیں دیں گے اور نواز شریف اب اجمل پہاڑی اور ولی بابر کے قاتلوں کے بارے میں بھی بیان نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم نے روایت برقرار رکھی اور حکمران جماعت کا ساتھ دیا۔ وہ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حکمران جماعت کا ساتھ دیا ہے اور امید ہے کہ اب نواز شریف کراچی آمد پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف بیان نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور متحدہ قومی موومنٹ کے اتحاد سے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت پر لگے الزامات دھل گئے ہیں اور نواز شریف نے تو لندن میں تمام جماعتوں کے لئے شرط رکھی تھی کہ کوئی جماعت ایم کیو ایم سے اتحاد نہ کرے اور آج خود ہی ایم کیو ایم کے پاس ووٹ کی خاطر چل کر گئے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے اتحاد سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور اب نواز شریف اجمل پہاڑی اور ولی بابر کے قاتلوں کے بارے میں کبھی بھی بیان نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 287605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش