0
Saturday 31 Aug 2013 00:00

شام پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

شام پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ شام کے خلاف امریکہ کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے خلاف برطانیہ، امریکہ اور ترکی سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قرارداد مسترد ہوگئی ہے۔ شام کے خلاف امریکی حملے کے پیش نظر دنیا کے مختلف ممالک میں جنگ مخالف مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایک طرف مختلف ممالک کی حکومتیں حملے کی حمایت کر رہی ہیں، تو دوسری جانب عوام مخالفت کرتے ہوئے راستے پر نکل آئی ہے۔ شام کی حکومت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے شہریوں کے خلاف زھریلی گیس کا استعمال کیا، جبکہ شامی حکومت نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف باغی دہشتگردوں نے اپنی پے در پے شکستوں سے توجہ ہٹانے کے لئے خود ہی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرکے اس کا الزام شامی حکومت پر لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 
سلامتی کونسل میں روس کی مخالفت کے باعث قرارداد منظور نہیں ہوسکی۔ برطانیہ میں سینکڑوں افراد نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر جنگ مسلط کی جا رہی ہے، جس سے مشرق وسطٰی کا پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ ترکی میں حکومت نے شام پر حملے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے، جبکہ حزب اختلاف اور عوام نے مخالفت کرتے ہوئے امکانی جنگ کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیا۔ شام پر حملے کے خلاف دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جنگ مخالف مظاہروں کا اھتمام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 297125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش