0
Tuesday 29 Oct 2013 22:10

طالبان کیساتھ مذاکرات، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم، امریکی و سعودی سفیر کو تجاویز پیش کردیں

طالبان کیساتھ مذاکرات، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم، امریکی و سعودی سفیر کو تجاویز پیش کردیں
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اور پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیز کرنے کیلیے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی تجاویز وزیر اعظم پاکستان، پاکستان میں متعین امریکن سفیر رچرڈ اولسن اور سعودی سفیر عبدالعزیز الغدیر سے ملاقات میں پیش کردیں۔ ذرائع کے مطابق تینوں رہنماوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے تجویز کیا ہے کہ 2014ء میں امریکا کے افغانستان سے انخلا اور افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ سعودی حکومت کی ضمانت کیساتھ حکومت پاکستان سہولت کار کا کردار ادا کرے جبکہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلیے برطانوی حکومت کو اعتماد میں لے۔ جبکہ افغان انتظامیہ کو اعتراض نہ ہو تو سعودی عرب میں مذاکرات کئے جائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران ملاقاتوں میں سامنے آنیوالے افغان صدر کرزئی اور افغان طالبان کے تحفظات کا بھی مذکورہ بالا تینوں رہنمائوں سے کھل کر ذکر کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بارے میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اب تک بلاواسطہ طور پر رابطوں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 315575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش