0
Sunday 16 Feb 2014 19:04

ہمارے سیکولر دانشور ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ

ہمارے سیکولر دانشور ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے دو طرفہ جنگ بندی ناگزیر ہے، علماء تبلیغِ اسلام کے لیے صوفیاء کا طرزعمل اپنائیں، مغربی معاشرے میں حقیقی اسلام پیش کرنے کی ضرورت ہے، برطانیہ میں چرچ فروخت اور مساجد میں اضافہ ہو رہا ہے، تبلیغِ اسلام کے لیے محبت کا ہتھیار استعمال کیا جائے، مغرب میں اسلام کی بڑھتی مقبولیت سے عالمِ کُفر خوفزدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت برطانیہ کے راہنما صاحبزادہ محمد رفیق چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہماری تہذیب، تشخص، نظریے اور مذہب پر حملے کیے جا رہے ہیں ، ہمارے سیکولر دانشور ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن طاقتیں ریاست کو بدحالی کا شکار کر کے ہماری قوتِ مدافعت ختم کرنا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان پر اپنا ایجنڈا مسلط کر سکیں،ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم وہی طرزعمل اور معاشرتی رویہ اپنائیں جو ہمارے اسلاف نے اپنایا، عالمِ اسلام کی واحد ایٹمی ریاست کے خلاف عالمی سازشیں تیز ہو چکی ہیں،دوقومی نظریہ کے بارے میں ابہام پیدا کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، علماء و مشائخ پاکستان کو نظامِ مصطفی کا گہوارہ بنانے کے لیے جدوجہد تیزتر کریں تاکہ قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لبرل ازم نہیں، صوفی ازم بچا سکتا ہے، صوفیاء کے ماننے والے ملک میں بدامنی کی آگ کو بجھانے کے لیے میدان میں آئیں، صوفیاء نے انسانیت سے محبت اور پیار کا درس دیا، صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر قیام امن ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 352276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش