0
Tuesday 18 Feb 2014 23:47

فاٹا میں دہشتگردی کا خوف، 3 ہزار سرکاری ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر

فاٹا میں دہشتگردی کا خوف، 3 ہزار سرکاری ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ جات میں دہشتگردی کے خطرات کے باعث تین ہزار سے زائد سرکاری ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں۔ جنہیں بر طرف کرنے کے لیے شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں، جبکہ ان میں سے اکثر ملازمین نے قبائلی علاقوں میں خطرات کے باعث ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض اہلکار مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہزار سے زائد سکول بھی بند پڑے ہیں، ان سکولوں میں دو ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ تعینات تھے۔ سکول بند ہونے کے باعث یہ سرکاری ملازمین بھی صرف تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ فاٹا میں 476 سکولوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ جن کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فاٹا سیکرٹریٹ نے محکمہ صحت، روکس اینڈ سروسز سمیت دیگر محکموں کے ایک ہزار سے زائد غیر حاضر ملازمین کی رپورٹ تیار کر لی  ہے۔
خبر کا کوڈ : 353129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش