0
Thursday 6 Mar 2014 00:46

پرویز مشرف کے وکلاء کو طالبان دہشتگردوں کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین

پرویز مشرف کے وکلاء کو طالبان دہشتگردوں کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے وکلاء کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکلاء شریف الدین پیرزادہ، انور منصور اور احمد رضا قصوری کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ خود کو پرویز مشرف کے کیس سے الگ کرلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سفاک طالبان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کے وکلاء کو طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، پرویز مشرف کے وکلاء کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور دھمکیوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 358456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش