0
Monday 24 Mar 2014 14:30

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، نواز شریف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کر رہے ہیں، جان کیری
امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ ہیگ میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، امریکہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، امریکہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ جاری ہیں۔ جان کیری نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے جان کیری کے ساتھ ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جان کیری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان سے ملکر کام کر رہے ہیں۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جان کیری کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسٹریٹجک مذاکرات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جوہری عدم پھیلاوٴ سے متعلق پاکستان امریکہ ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے، پاکستان کی جوہری سلامتی پر مکمل اعتماد ہے، توانائی بحران کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کی معاونت کر رہے ہیں، امریکہ پاکستان کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کرکام کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کیری جان سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے موٴثر طور پر نمٹ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 365205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش