0
Thursday 27 Mar 2014 02:09

پروفیشنلز ادارہ جات کے مرکزی مسؤل سے ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان کی ملاقات

پروفیشنلز ادارہ جات کے مرکزی مسؤل سے ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی پروفیشنلز ادارہ جات کے مسؤل سید جواد رضا سے ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید جواد رضا کا کہنا تھا کہ آج کی اس ملاقات کا مقصد ڈویژن کے کاموں کا جائزہ لینا، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں یونٹس کی فعالیت اور اپریل میں ہونے والے طلوع فجر کنونشن میں پروفیشنل اداروں کی شرکت کو یقینی بنانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تعلیمی اداروں میں اسلام کی ترویج اور فکر کو نوجوانوں میں پروان نہیں چڑھایا جائیگا تب تک ہم معاشرے میں عملی طور پر وارد نہیں ہو سکتے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پروفیشنل اداروں میں دروس اور دعائیہ محافل کے انعقاد پر زیادہ توجہ دی رہی ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کے بعد اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ایس او ملتان ڈویژن کا شمار سال رواں کے فعال ترین ڈویژن میں ہو گا اور اس سال طلوع فجر کنونشن میں بھی بھرپور شرکت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 366220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش