0
Friday 14 Nov 2014 12:25

ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے اور من پسند وزارتیں حاصل کی ہیں، شرجیل میمن

ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے اور من پسند وزارتیں حاصل کی ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ پر لگائے جانے والے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر دور میں اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اور من پسند وزارتیں حاصل کی ہیں، محکمہ صحت کا قلمدان برسوں ایم کیو ایم کے وزراء کے پاس رہا ہے ،اس لیے ہر چیز کی وہ برابر کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، تھر پارکر کی پسماندگی اور قدرتی آفات کو سنجیدگی سے محسوس کریں، تھر پارکر پاکستان کا پسماندہ علاقہ ہے وہاں کی صورتحال جیسی حالت کسی اور حصے میں نہیں ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بے بنیاد الزامات اور من گھڑت پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں اور وہ بہتر طریقے سے صوبے کو درپیش مسائل کو حل کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 419466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش