0
Friday 7 Aug 2015 23:58

اسکردو میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد

اسکردو میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسکردو اور ڈپٹی کمشنر نے اسکردو ضلع بھر میں شادیوں کے موقع پر بڑھتے ہوئے پٹاخوں، ہوائی فائرنگ اور دیگر آتشی موادکے استعمال اور امن کے پیش نظر پٹاخوں، کیریکرز کی خریدوفروخت، ہوائی فائرینگ اور اسلحہ لے کر چلنے اور نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق شادیوں اور دیگر رسومات پر مذکورہ بالا ممنوعہ پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ سمیت اسلحہ کی نمائش پر 4 اگست سے 12 اکتوبر تک دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ پریس نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تحت ضابطہ سزا دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 478469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش