0
Friday 25 Feb 2011 13:24

امریکہ جو ہیومن رائٹس کا علمبردار بنتا ہے آج قاتلوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ثروت اعجاز قادری

امریکہ جو ہیومن رائٹس کا علمبردار بنتا ہے آج قاتلوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ثروت اعجاز قادری
کراچی :اسلام ٹائمز۔سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مراعات یافتہ طبقات ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں چاہتے ایسی ہر مشاورت پر لعنت بھیجتے ہیں جس میں عوامی مسائل کا قتل کر کے اقتدار کو طول دیا جاتا ہے، ریمنڈڈیوس معاملے پر خاموش جائزہ لے رہے ہیں شہید فہیم کی بیوی کو زہریلی گولیاں دیکر قتل کئے جانے کی اطلات پر گہری تشویش ہے، سنی تحریک کا واضح موقف ہے کہ ریمنڈڈیوس معاملے میں امریکی دباؤ میں کسی صورت آئے بغیر ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں اور پاکستان کے قانون و ائین کا لوہا دنیا سے منوایا جائے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ریمنڈڈیوس کے حقائق کھل کر سامنے آچکے ہیں وہ قاتل ہے اور جاسوس بھی اسکے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاہلسنت پر مذہبی جماعت کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی تحریک امید رکھتی ہے کہ حکمرا ن پوری ایمانداری کے ساتھ بغیر کسی دباؤ کے ریمنڈ ڈیوس کو عدالتوں سے سزا دلوائیں گے اور اگر ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑنے کیلئے حیلے بہانے جعلی دستاویزات کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سنی تحریک عوامی احتجاج کریگی۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جب ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوگی ریمنڈڈیوس جیسے دہشتگرد پاکستان کے حکمرانوں کو انگلیوں پر نچاتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیرونی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ مثبت پالیسیوں اور کرپشن زدہ افراد سے ملک کی لوٹی گئی دولت واپس لینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ جو ہیومن رائٹس کا علمبردار بنتا ہے آج قاتلوں کی سرپرستی کررہا ہے جو قابل مذمت عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 56268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش