0
Tuesday 31 May 2011 20:03

صحافی سلیم شہزاد کی لاش منڈی بہاﺅالدین سے مل گئی

صحافی سلیم شہزاد کی لاش منڈی بہاﺅالدین سے مل گئی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے صحافی سلیم شہزاد کی منڈی بہاﺅالدین سے مل گئی ہے، سلیم شہزاد تین روز پہلے پر اسرار طور پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف سِکس میں واقع ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر انٹرویو دینے کے لیے گھر سے نکلے اور پھر لاپتہ ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاﺅالدین کے علاقے ہیڈ رسول سے پہلے سلیم شہزاد کی سفید رنگ کی گاڑی ملی، جس کا نمبر اے ایل آر ۔ صفر آٹھ پانچ بتایا جا رہا ہے۔ گاڑی سے دو آئی ڈی کارڈز بھی ملے ہیں جس میں سے ایک کارڈ نیوز ویب سائٹ ایشیا ٹائم سے تعلق رکھنے والے سیلم شہزاد جبکہ دوسرا مدثر حمزہ حمید کا ہے جن کا تعلق القدس میڈیا سینٹر ہے۔ کچھ دیر بعد سلیم شہزاد کی لاش بھی گاڑی کے پاس سے مل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلیم شہزاد کی موت سے قبل انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ان کی چھاتی کے نیچے والے حصے پر واضح نشانات موجود ہیں اس کے علاوہ ان کے چہرے پر بھی خراشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ سلیم شہزاد کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ اسلام آباد میں ایشا ٹائم نامی ویب سائٹ کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ سلیم شہزاد کے برادر نسبتی حمزہ امیر کے مطابق مرگلہ تھانے میں سلیم شہزاد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔ 
پولیس کے مطابق سلیم شہزاد کی لاش ہیڈ رسول کے قریب سے ملی۔ صحافی کے پیٹ میں گولی ماری گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد کی لاش کو شہریوں نے دریا سے نکالا تھا اور شناخت نہ ہونے پر پولیس نے امانتاً دفن کر دیا تھا۔ بعدازاں پولیس کو صحافی سلیم شہزاد کی تصاویر ملیں تو لاش کی شناخت ہوئی۔ سلیم شہزاد کے والدین لاش کی شناخت کے لیے اسلام آباد سے منڈی بہاؤالدین روانہ ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 75896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش