0
Thursday 16 Jan 2020 12:35
امریکی انخلاء،

امریکی موجودگی کیخلاف پورے عراق میں "مردہ باد امریکہ" ریلیوں کا اعلان

امریکی موجودگی کیخلاف پورے عراق میں "مردہ باد امریکہ" ریلیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کی ایک خاتون رکن نے کہا ہے کہ ملک کی عوام آنیوالے جمعے کے روز پورے عراق میں ملین مارچ کا انعقاد کریں گے جس میں ملکی آزادی اور خودمختاری کی فریاد بلند ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی خاتون رکن عالیہ نصیف نے سائرون سیاسی اتحاد کے سربراہ سید مقتدی صدر کیطرف سے عراق میں امریکی موجودگی کیخلاف جمعے کے روز ملین مارچ کی دی گئی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر تاحال امریکی قبضہ ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے جو عراقیوں کو جسمانی اور روحانی اذیتیں پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملین ھا عراقی پورے عراق میں منعقد ہونیوالے ملین مارچ میں عراق سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کریں گے اور آزادی اور خودمختاری پر مشتمل اپنے حقیقی مطالبے کو دنیا تک پہنچائیں گے۔

عراقی پارلیمانی رکن عالیہ نصیف نے کہا کہ عراقی عوام اس ملین مارچ میں اپنا حقِ حاکمیت واپس لینے کی خاطر قابض غیرملکی افواج کیخلاف اپنے قومی اتحاد و اتفاق کی بہترین تصویر کھینچیں گے۔ عالیہ نصیف کا کہنا تھا کہ مختلف امریکی حکومتوں نے گزشتہ کئی سالوں سے اسلحہ اور ڈالرز کی بھرمار سے عراق کے بیشمار علاقوں میں دہشتگرد تنظیمیں بنا رکھی ہیں جو عراقی عوام کیخلاف بیشمار دہشتگردانہ جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ انہوں نے حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کی شہادت کو امریکہ کی کھلی ریاستی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ اس عظیم مجاہد اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے دوسرے شہداء کی شہادت کے ذریعے پوری کی پوری عراقی قوم امریکہ کیخلاف عراقی پرچم تلے جمع ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی محاذ کے معروف رہنما سید مقتدی صدر کی امریکہ مخالف ملین مارچ پر مبنی کال کے جواب میں پورے عراق میں موجود اسلامی مزاحمتی گروپس نے لبیک کہتے ہوئے جمعے کے روز امریکہ مردہ باد ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جن میں الفتح اتحاد، عصائب اھل الحق، کتائب حزب اللہ، النجباء اور دوسرے اسلامی مزاحمتی گروپس بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 838795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش