0
Tuesday 8 Jan 2013 01:35

قاضی حسین احمد شیعہ، سنی اتحاد کے علمبردار تھے، علامہ مقصود ڈومکی

قاضی حسین احمد شیعہ، سنی اتحاد کے علمبردار تھے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے عظیم رہنماء قاضی حسین احمد کی وفات پر ہمیں گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔ مرحوم شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار رہنماء تھے۔ جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچائی کے ساتھ جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد ملت اسلامیہ اور پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے۔ مرحوم نے دین کی سربلندی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے بھرپور جدوجہد کی، ان کی وفات سے ہم ایک اصول پرست سیاست دان سے محروم ہوگئے ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو یک نکاتی ایجنڈا پر متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی۔ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملزمان کی عدم گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، یوں لگتا ہے کہ ملزمان کو صوبائی حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ اور مسافر بسوں اور ٹرینوں پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوٹ مار، کرپشن، اقرباء پروری، رشوت، اور سفارش کلچر کے فروغ کے سلسلے میں ملکی بدنامی کا سبب بننے والے موجودہ جاگیر دار اور سرمایہ دار افراد کی اسمبلیوں سے نجات کیلئے آئین کی دفعہ 62.63 پر عمل درآمد کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے برابری کی بنیاد پر انتخابات کرائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 229049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش