1
0
Sunday 16 Jun 2013 18:38

قائد کی ریذیڈنسی پر حملہ وجودِ پاکستان پر حملہ ہے، اطہر عمران

قائد کی ریذیڈنسی پر حملہ وجودِ پاکستان پر حملہ ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے قائداعظم کی ریذیڈنسی، سردار بہادر ویمن یونیورسٹی، بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یہ حملے اسلام، وطن اور علم دشمن قوتوں کی گھناونی سازش ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے عوام میں خوف و ہراس اور مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں مگر پاکستان کی محب وطن عوام کے حوصلے بلند اور عزائم پختہ ہیں، ہم اپنے وطن کے چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے۔ اطہر عمران طاہر نے کہا کہ قائداعظم کے آخری دورِ حیات کی آرامگاہ قائداعظم ہاؤس زیارت پر حملہ اصلاً وجودِ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملے سے زیادہ اہم نوعیت کا حامل ایک سنگین ترین معاملہ ہے، جس پر ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیارت ریزیڈنسی سانحہ المناک تاریخی اور قوم کو ہلا دینے والا واقعہ ہے جس پر پوری قوم کو نوٹس لینا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 274076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

What is the stance and practical efforts of ISOPAK in the context of an event more brutal than the residency attack.i.e the attack on students bus in Quetta and a Medical Educational Institution?????
ہماری پیشکش