0
Friday 1 Jun 2012 17:44

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2012-13 کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے بجٹ 2012-13 کی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابينہ نے بجٹ منظور کر ليا ہے، بجٹ کا کل حجم 2767 ارب روپے رکھا گيا ہے۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلانی کی زيرصدارت وفاقی کابينہ کا بجٹ اجلاس ہوا، اجلاس ميں بجٹ 2012-13 کيلئے تجاويز دی گئيں جنہيں کابينہ نے منظور کرليا۔ وفاقی بجٹ کا کل حجم 2767 ارب روپے کا رکھا گيا ہے۔

کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے 360 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی۔ صوبوں کیلئے 513 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا گیا۔ کابینہ نے 88 ادویات کے خام مال کی درآمد کی ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کرنے، جی ایس ٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 16 فیصد کرنے، سگریٹ پر عائد ڈیوٹیوں میں اضافہ کرنے، جائیداد کی فروخت پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد کرنے اور تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ ساڑھے تین سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومت نے آئندہ مالی سال انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ چالیس ہزار ماسٹر، چالیس ہزار بیچلر ڈگری ہولڈر کو انٹرن شپ پروگرام اور بیس ہزار نوجوانوں کو نیپٹک پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ حکومت نے ہول سیلر، ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اشیاء کی فروخت پر ایک فیصد ایڈجسٹ ایبل ٹیکس عائد کرنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ : 167440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش