0
Monday 15 Oct 2012 00:12

سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ کل دو بجے دوپہر لاہور پہنچے گا

سنی اتحاد کونسل کا ٹرین مارچ کل دو بجے دوپہر لاہور پہنچے گا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام کراچی سے صاحبزادہ فضل کریم کی زیرقیادت شروع ہونے والا ’’تحفظِ ناموسِ رسالت ٹرین مارچ‘‘ کا قافلہ رحیم یار خان، بہاولپور، خانپور، ملتان، خانیوال، میاں چنوں، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی اور رائیونڈ سے ہوتا ہوا پیر 15 اکتوبر کو 2 بجے دوپہر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گا۔ لاہور میں ٹرین مارچ کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور نے ریلوے سٹیشن کے باہر استقبالیہ کیمپ لگا دیا ہے۔

لاہور ریلوے سٹیشن پر سنی اتحاد کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین پیر محمد افضل قادری اور ہزاروں کارکنان ٹرین مارچ کا شاندار استقبال کریں گے۔ لاہور کے بعد ٹرین مارچ گوجرانوالہ، وزیرآباد، لالہ موسیٰ اور جہلم سے گزرتا ہوا 8 بجے شب راولپنڈی پہنچ کر ختم ہو گا۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر راولپنڈی میں بڑا جلسہ منعقد ہو گا جس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے علاوہ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ، علامہ سید حسین الدین شاہ، حاجی محمد حنیف طیب، پیر محمد افضل قادری اور پیر نقیب الرحمن خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 203607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش