1
0
Wednesday 25 Dec 2013 16:23

گلگت بلتستان حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، شیخ زاہدی

گلگت بلتستان حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، شیخ زاہدی
اسلام ٹائمز۔ مرکز انجمن امامیہ بلتستان اسکردو کے صدر علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا ہے کہ گلگت میں کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی آمد اور فتنہ انگیز تقاریر حکومت گلگت بلتستان کی دہشتگردوں، کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی کی دلیل ہے اور یہ عمل نہایت افسوسناک اور خطے کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ یکم محرم سے چہلم تک گلگت بلتستان میں ملک بھر کے شیعہ علمائے کرام کی آمد پر پابندی عائد ہے، جبکہ کالعدم تنظیموں کے سربراہان پر نہ صرف کسی قسم کی پابندی ہے بلکہ حکومت انکو سکیورٹی فراہم کرنے پر مامور ہے۔ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت اور بلتستان انتظامیہ کا تکفیریوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے۔ کبھی فتنہ پرور میسیجز چلانے والوں کو بخش دیا جاتا ہے تو کبھی شیعہ مکتبہ فکر کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور بلتستان میں موجود دہشت گردوں، فتنہ پروروں اور تکفیری عناصر کا گھیرا تنگ کر کے ان کی فتنہ پرور سرگرمیوں کو لگام دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت میں شرانگیز تقاریر کرنے والوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 334162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

احسن
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش