0
Tuesday 16 Sep 2014 23:09

حکومت متاثرین سیلاب کو دوبارہ انکے پاؤں پر ضرور کھڑا کرے گی، نواز شریف

حکومت متاثرین سیلاب کو دوبارہ انکے پاؤں پر ضرور کھڑا کرے گی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں، حکومت نقصان کا اندازہ لگا کر متاثرین کیلیے مکانات کی تعمیر کا عمل شروع کرے گی۔ نواز شریف نے مظفر گڑھ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خورشید آباد میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کا نقصان ہوا حکومت اسے پورا کرنے کی کوشش کرےگی، انہوں نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کی بروقت اطلاع نہیں ملی تھی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت متاثرین کو دوبارہ ان کے پاؤں پر ضرور کھڑا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 410051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش