0
Sunday 5 May 2024 23:03

ہم جنگ کے مکمل خاتمے پر مبنی حماس کی شرط قبول نہیں کرتے، نیتن یاہو

ہم جنگ کے مکمل خاتمے پر مبنی حماس کی شرط قبول نہیں کرتے، نیتن یاہو
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج غاصب اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حالیہ مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے سے متعلق حماس کی شرائط سے اتفاق نہیں کرتا!

حماس کے ایک سینیئر عہدیدار نے العربی الجدید کو بتایا کہ حماس جنگ  کے خاتمے اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کے بغیر کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گی جس کے حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کا جنگ کے مکمل خاتمے اور غزہ سے انخلاء کا مطالبہ قبول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ حماس کے اس مطالبے کو قبول کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اُن کے اقتدار میں رہنے کو قبول کر لیا ہے!

غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اہداف کے حصول تک غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے جبکہ حماس کی شرائط کو قبول کرنے کا مطلب ایران کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے!!

واضح رہے کہ جنگ غزہ کے آغاز میں ہی بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اس جعلی رژیم کا ہدف غزہ کی پٹی میں حماس کا خاتمہ ہے جبکہ اس جنگ کے 7 ماہ گزر جانے کے باوجود غاصب اسرائیلی فوج ابھی تک اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔

ادھر معروف اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی انکشاف کیا ہے کہ صیہونی رژیم کے اعلی کمانڈر اب اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ رفح کے علاقے پر حملے سے متعلق امریکی حمایت کے ختم ہو جانے کے باعث اب غزہ کی جنگ تعطل کا شکار اور غزہ کے جنوب میں رہائش پذیر غیرقانونی یہودی آباد کاروں کا اعتماد ختم ہو چکا ہے!
خبر کا کوڈ : 1133017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش