0
Monday 13 Aug 2012 13:06

وفاقی دارالحکومت میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس و یوم آزادی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا

وفاقی دارالحکومت میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس و یوم آزادی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے حالیہ سربراہی اجلاس میں ملک بھر کی دینی و مذہبی جماعتوں اور مشائخ عظام نے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے 27 رمضان المبارک کو یوم آزادی منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ علاوہ ازیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ تجدید عہد کے لئے جمعۃ الوداع کو یوم القدس منانے کا اصولی فیصلہ ہوا۔ انہی فیصلوں کی روشنی میں 27 رمضان المبارک 1433ھ بمطابق 16 اگست 2012ء کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سیمینار میں ملی یکجہتی کونسل کی قیادت کے علاوہ ملک کی ممتاز علمی و دینی شخصیات شرکت کریں گی۔

قاضی حسین احمد کی زیر صدارت ہونے والے اس سیمینار میں علامہ سید ساجد علی نقوی، سینیٹر راجہ ظفرالحق، پروفیسر ساجد الرحمان، صاحبزادہ سلطان احمد علی، مولانا سید محمد محفوظ مشہدی، علامہ امین شہیدی، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر دوست محمد، مولانا مفتی گلزار نعیمی اور ڈاکٹر رشید احمد خصوصی خطاب کریں گے۔ سیمینار 27 رمضان المبارک 1433ھ بمطابق 16 اگست 2012ء بروز جمعرات دوپہر 3 بجے اسلام آباد ہوٹل، میلوڈی میں منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 187093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش