0
Friday 9 Aug 2013 12:00

کوئٹہ، جامعہ فاروقیہ سے نماز پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کوئٹہ، جامعہ فاروقیہ سے نماز پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس تبلیغی مرکز میں فائرنگ کے واقعہ میں دس افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر جامعہ فاروقیہ میں جونہی نماز عید ختم ہوئی اور نمازی مسجد سے باہر نکل رہے تھے تو اچانک پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک اور انکے گارڈز پر فائرنگ کر دی۔ اس اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ بیس منٹ تک جاری رہا، جس کی زد میں آکر نمازیوں اور وزیر کے گارڈز سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس افراد اس واقعہ میں زخمی ہوئے۔
 واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، تاہم معجزانہ طور پر سابق وزیر اس حملہ میں محفوظ رہے۔ واقعہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول اور کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں تاحال بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 291055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش