0
Tuesday 26 Nov 2013 21:48

شاہراہ ریشم کی طویل بندش عوام کیساتھ زیادتی ہے، فدا حسن عبادی

شاہراہ ریشم کی طویل بندش عوام کیساتھ زیادتی ہے، فدا حسن عبادی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل بلتستان کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم بارہ دنوں سے مسلسل بند رکھا ہوا ہے، جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور زیادتی ہے۔ حکومت فوری طور پر شاہراہ قراقرم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرے اور اس روڈ کو جلد از جلد کھول دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں تو حکومت حالات ٹھیک کرنے کے بجائے گلگت اور راولپنڈی روڈ کو بند کر دیا جاتا ہے، اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 324932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب