0
Monday 23 Apr 2012 08:00

افغانستان اور امريکہ نے اسٹريٹجک شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل ديدی

افغانستان اور امريکہ نے اسٹريٹجک شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل ديدی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اور امريکا نے 2014ء ميں افغانستان سے اتحادي ممالک کي افواج کے انخلاء کے بعد کي صورتحال سے نمٹنے اور دوطرفہ تعلقات کي نگراني کے لئے اسٹريٹجک شراکت داري کے ايک اہم معاہدے کے ابتدائي مسودے پر دستخط کرکے اسے حتمي شکل دے دي ہے، افغان صدارتي ترجمان کي طرف سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغانستان اور امريکا کي طويل المدت شراکت داري کے معاہدے کے مسودے کو حتمي شکل دے دي گئي ہے۔ غير ملکي خبر ايجنسي کے مطابق کابل ميں دونوں ملکوں کے مذاکراتي وفود کے سربراہان کي جانب سے اس پر دستخط کر ديئے گئے ہيں۔ اب يہ معاہدہ افغانستان اور امريکا کے صدور کے دستخطوں کے لئے تيار ہے۔ تاہم اس معاہدے کے مسودے کے مندرجات سے متعلق کوئي تفصيل ظاہر نہيں کي گئي، جبکہ اب معاہدے کے ابتدائي مسودے کا امريکي اور افغان صدور اور امريکي کانگريس اور افغان پارليمنٹ جائزہ لے گي۔ امريکي سفير ريان کروکر نے کہا کہ سمجھوتہ دو برابر اور خودمختار رياستوں کے مابين طويل المدتي اسٹريٹجک شراکت داري کو مضبوط کرتا ہے۔ امريکي سفير نے مزيد کہا کہ ان کا ملک اس اسٹريٹجک شراکت کي دستاويز کے ذريعے افغانوں کي ہر ممکن معاونت اور افغانستان کو ايک متحد، جمہوري، مستحکم اور محفوظ ملک بننے ميں مدد فراہم کرے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ اور افغانستان نے گزشتہ روز کئی مہینے کے مذاکرات کے بعد دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیدی۔ افغان حکام کے مطابق دفاعی معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے۔ معاہدے کے تحت 2014ء میں اتحادی فوجوں کے انخلاء کے بعد 10 سال تک امریکہ افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر ریان کروکر اور افغان قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر سپانتا کے درمیان معاہدے کی دستاویز پر اتفاق پایا گیا اور اب یہ دستاویز افغان صدر حامد کرزئی اور افغان پارلیمنٹ میں جائزے اور منظوری کے لئے بھیجی جائے گی، جس کے بعد دونوں ممالک کے صدور دستخط کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ افغانستان کو ہر سال 207 بلین امریکی ڈالر کی امداد دے گا۔
خبر کا کوڈ : 155720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش