0
Tuesday 8 May 2012 17:17

ڈی جی خان کے ضمنی الیکشن، حلقہ پی پی 243 کے نتائج روک لیے گئے

ڈی جی خان کے ضمنی الیکشن، حلقہ پی پی 243 کے نتائج روک لیے گئے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخاب میں حلقہ پی پی 243 کے نتائج روک لیے ہیں، اس نشست پر غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حسام الدین کھوسہ نے کامیابی حاصل کی تھی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی پی 243 کے نتائج پولنگ میں دھاندلی کی شکایت کے بعد روکے گئے ہیں۔ دھاندلی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس کے بعد سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائیگا، پی پی 243 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حسام الدین کھوسہ 25518 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے، جبکہ آزاد امیدوار امتیاز لغاری نے 19205 ووٹ لیے، حلقہ پی پی 245 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ق لیگ کے محمد خان لغاری 24584 ووٹ لیکر کامیاب رہے، ن لیگ کے مرزا تالپور کو 11748 ووٹ پڑے، آزاد امیدوار ذیشان حیدر لغاری نے 7864 ووٹ لیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 160068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش