0
Friday 17 May 2013 15:03

پاراچنار، این اے 37 کے امیدوار قانونی راستہ اختیار کریں، شبیر ساجدی

پاراچنار، این اے 37 کے امیدوار قانونی راستہ اختیار کریں، شبیر ساجدی

اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف خواتین کا دھرنا مسلسل چار روز سے جاری ہے جبکہ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ کی غلط پالیسی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ کرم ایجنسی کے حلقہ این اے 37 کے انتخابی نتائج اور انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شھید پارک میں خواتین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ خواتین مطالبہ کر رہی ہیں کہ حلقہ این اے 37 میں انتخابات دوبارہ کرائے جائیں اور اس بار ہونے والی ووٹینگ میں انہیں بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جاۓ۔ کیونکہ حالیہ الیکشن مٰں ہمیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ غیر سرکاری تنظیم سوشل ریفارمز آرگنائزیشن (ایس۔ ار۔ او) کے کوارڈینیٹر شبیر ساجدی، سید علی شاہ کاظمی، مہدی حسین اور دیگر رہنماوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی غلط پالیسی اور الیکشن میں ناقص انتظامات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے آج عوام نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ عوام کو آپس میں لڑانے کی ایک سوچی سمجھی سازش کی جارہی ہے۔ چنانچہ پولیٹیکل انتظامیہ اس حوالے سے فوری طور پر تحقیقات کرائیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کے تمام اقوام ایک ہیں اور انکے خلاف کی جانے والی تمام سازشیں ناکام بنادینگے۔ انہوں نے امیدواروں کو سفارش کی کہ سیاست کے موجودہ کھیل میں اگر کسی نے ناجائز حربے استعمال کئے ہیں تو مخالف امیدوار قانونی طریقہ اختیار کریں۔

شبیر ساجدی اور دیگر رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ وسطی کرم ایجنسی میں ائی۔ڈی پیز کا انخلا فوری طور پر روکا جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے حکومت فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں۔

خبر کا کوڈ : 264812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش