0
Monday 23 Dec 2013 20:25

علامہ ناصر عباس جعفری راولپنڈی میں منگل کو چہلم امام حسین (ع) کے جلوس کی قیادت کرینگے

علامہ ناصر عباس جعفری راولپنڈی میں منگل کو چہلم امام حسین (ع) کے جلوس کی قیادت کرینگے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کل منگل کو راجہ بازار راولپنڈی سے نکالے جانیوالے چہلم امام حسین (ع) کے جلوس کی قیادت کریں گے، یہ اعلان ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونیوالی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا، بیان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے سوموار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نکالے گئے جلوس عزا میں شرکت کی اور مختلف ماتمی انجمنوں کے کیمپوں میں جا کر بانیان مجالس، جلوس ہائے عزا کے منتطمین اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی، پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری، اسلام آباد کے راہنماء علامہ محمد حسین مبلغی، علامہ فخر عباس علوی، علامہ علی شیر انصاری، مولانا ضیغم عباس اور مولانا عابد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر عزادار ی پہلے واجب تھی تو موجودہ حالات کے تناظر میں راولپنڈی میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس میں شامل ہونا اوجب ہے،  انشاء اللہ یہ جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی نکلے گا اور اپنے مقررہ روٹ سے ہی گزر کر اپنی منزل پر پہنچے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 333559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش